قومی آواز،
کینیڈین نیو ز ، 23دسمبر ،2021
کینیڈا کی میڈیکل ایسو سی ایشن کے جرنل میں حجاب کے بارے میں ایک تنقیدی آرٹیکل کے چھاپے جانے کے بعد جرنل پر سوشل میڈیا میں شدید تنقید کی جارہی ہے ۔۔۔۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ اس صورتحال سے گھبرا کر میڈیکل ایسو سی ایشن کے حکام نے اپنے قارئین اور مسلم کمیونٹی سے مانگ لی ہے۔یہ آڑٹیکل ڈاکٹر شیرف ایمل نے تحریر کیا تھا جن کا کہنا ہے کہ انہیں یہ بات معلوم نہیں تھی کہ ان کے آرٹیکل کے ساتھ ایک با حجاب خاتون کی تصویر بھی چھاپ دی گئی تھی جس سے لوگوں کی دل آزاری ہوئی جس پر وہ معذرت خواہ ہیں۔