حکومت ٹی ایل پی مذاکرات کامیاب ، دھرنا ختم ،قرار داد پیش ،اسیری رہا ہوں گے، شیخ رشید

قومی آواز :
قومی نیوز20اپریل ، 2021
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ انہوںنے مزید بتایا کہ ٹی ایل پی کی جانب سے دھرنے ختم کرنے جبکہ حکومت کی جانب سے تمام اسیروں بشمول چیف ٹی ایل پی سعد رضوی کو رہا کر دیا جائے گا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں فرانس کے سفیر کی بیدخلی کے لئے بھی ایک قرار داد پیش کی جائے گی۔حکومت نے ٹی ایل پی کے دو مطالبات فرانسیسی سفیر کی ملک بدری اور وزیر داخلہ شیخ رشید کی برطرفی سے انکار کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں