قومی آواز ۔ ریاض : سعودی مفتی اعظم نے شدت پسند جماعت ’ داعش ‘ کو اسرائیلی فوج کا حصہ قرار دےدیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ داعش کی اسرائیل کو دھمکی جھوٹ پر مبنی ہے کیونکہ داعش اسرائیلی فوج کا حصہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ داعش مسلمانوں کو کافر قرار دے کر قتل کی اجازت دیتی ہے،اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد داعش کو شکست دے گا۔