قومی آواز :
عالمی نیوز،4اپریل ، 2021
عیسائیوں کا مذہبی تہوار ایسٹر دنیا بھر میں کورونا پابندیوں کے درمیان سادگی سے منایا گیا۔ اس موقع پر ویٹی کن میں ہونے والی تقریب میں پاپائے اعظم نے شرکت کی اور منہ پر ماسک لگائے سیکڑوںافراد نے مذہبی دعائیہ گیت گائے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ویٹی کن میں پوپ اور دنیا بھر میں عیسائیوں نے اس تہوار کے موقع پر بیماریوں سے نجات اور دنیا میں امن اور بھائی چارے کے لئے دعا کی۔یہ دن اٹلی ، فرانس ، جنو بی کوریا اور دیگر عیسائی آبادی والے ملکوں میں بھی کورونا پا بندیوں کے درمیان منایاگیا۔