قومی آواز :نیو یارک،
کینیڈین نیوز،24مارچ ، 2020،
کرونا وائرس نے دنیا کے ایک سو اٹھاسی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق تیرہ ہزار انہتر افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اٹلی میں اموات کی تعداد چھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور کرونا کے وار مسلسل جاری ہیں۔دنیا بھر کی لیبارٹریز میں کرونا کی ویکسین کی تیاری کی رفتار تیز کر دی گئی ہے مگر ڈبلیو ایچ او نے ابھی تک کسی بھی دوا کا اعلان نہیں کیا ہے۔