قومی آواز،
عالمی نیوز2جولائی،2021
دنیا بھر میں اس وقت گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور دنیا کے تئیس ممالک میں درجہ حرارت پچاس ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی اوپر چلا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ جس کی وجہ سے ان ممالک میں رہنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کینیڈا،امریکہ، خلیجی اور دیگر ممالک میں شدید گرمی سے شہری سخت پریشان ہیں اور سرد ممالک میں صورتحال اور زیادہ خراب ہے جہاں گرمی سے اموات کی تعداد بڑھنے لگی ہے۔ کویت کے ایک علاقے نیویسیب میں پارہ تریپن ڈگری تک پہنچ جانے کی اطلاع ہے۔