قومی آواز :نیو یارک،
کینیڈین نیوز، 18نومبر، 2020،
عالمی دوا ساز ادارے فائز ر نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے کورونا سے بچاﺅ کے لئے پچانوے فیصد موثر ویکسین تیار کر لی ہے اور اس کے تجربات بھی کامیابی سے مکمل کر لئے گئے ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ اب یہ ویکسین منظوری کے لئے سرکار سے اجازت نامے کی منتظر ہے جہاں سے اس کی منطوری کے ساتھ ہی اس کا ایمرجنسی استعمال شروع کر دیا جا ئے گا۔ سب سے پہلے یہ ویکسین اولڈ ہومز میں عمر رسیدہ افراد کو استعمال کرائی جائے گی جن کی صحت کو سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہے۔