قومی آواز :لاہور،
کینیڈین نیوز، 11نومبر، 2020،
پی سی بی نے دورہ نیو زی لینڈ کے لئے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے پینتیس رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔یہ اعلان قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کرکٹ ایسو سی ایشنز ، تمام متعلقہ باڈیز اور اہم شخصیات سے صلاح و مشورے کے بعد کیا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔پاکستان اور نیو زی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز اٹھارہ دسمبر سے سات جنوری تک کھیلی جا ئے گی۔ قومی اسکواڈ کے کپتان بابر اعظم ہوں گے۔