قومی آواز :راولپنڈی،
کینیڈین نیوز11فروری، 2020،
راولپنڈی میں بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میںپاکستان نے بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور 44رنز سے شکست دے دی۔پاکستانی ٹیم نے 445رنز اسکو ر کئے جس کے جواب میں بنگلہ دیش نے 233رنز بنائے ۔گرین شرٹس کو پہلی اننگز میں 212 رنز کی برتری حاصل ہوئی جس کے جواب میں مہمان ٹیم صرف 168 رنز بنا سکی۔ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بنگلادیش نے 6 وکٹ کے نقصان پر 126 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو شاہین شاہ آفریدی ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔نے آغاز میں ہی بنگلادیشی کپتان مومن الحق کو پویلین واپس بھیج دیا وہ 41 رنز کی اننگز کھیل کر آو¿ٹ ہوئے جس کے بعد روبیل حسین محمد عباس کا شکار بنے اور باقی دو وکٹیں یاسر شاہ کے حصے میں آئیں۔