قومی آواز :
اسپورٹس نیوز،14مارچ ، 2021،
پاکستان میں سرکاری طور پر اعلان کیا گیا ہے کہ راولپنڈی کے کے آر ایل اسٹیڈیم کو شعیب اختر کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے اور اب اس اسٹیڈیم کو شعیب اختر اسٹیڈیم کہا جائے گا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ شعیب اختر نے اسٹیڈیم کا نام ان کے نام سے منسوب کرنے پر اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ راولپنڈی کے ایک تاریخی مقام کو ان کے نام پر رکھا گیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں پاکستان زندہ باد سے میسج کا اختتام کیا۔