رنبیر اور دیپیکا کی نئی فلم 83 ریلیز، دو دن بعد ہی باکس آفس پر بری طرح ناکام

قومی آواز،
شوبزنیو ز ، 28دسمبر ،2021
بالی وڈ کے دو سپر اسٹار اداکار وںرنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی نئی فلم تراسی شائقین فلم پر کوئی خاص اثر انداز نہیں ہو سکی۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔یہ فلم بھارتی کرکٹ کی 1983 میں ہونے والی فتوحات کے بارے میں بنائی گئی ہے جس کے ہیرو کرکٹر کپل دیو تھے۔ سوشل میڈیا پنڈتوں کا کہنا ہے کہ باکس آفس پر فلم ناکام ہوئی ہے کیونکہ فلم نے پہلے روز 16 کروڑ دوسرے روز 17 کروڑ تیسرے دن 90 لاکھ روپے کا کاروبار کیا جو کہ بہت مایوس کن ہے۔ شوبزنس کے جغادری اس فلم کی عظیم الشان کامیابی کی توقع کر رہے تھے مگر ان کے سارے اندازے غلط ثابت ہوئے اور فلم باکس آفس پر دوسرے دن ہی فلاپ ہوگئی۔


متعلقہ خبریں