ریکسڈیل میں سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ، تین بچوں سمیت چار زخمی 

 

 

قومی آواز،

کینیڈین نیوز21جون،2021

ٹورنٹو پولیس کے مطابق ریکسڈیل کے علاقے میں اتوار کی صبح آؤٹ ڈور منعقد ہونے والی ایک سالگرہ کی تقریب پر نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔

زخمی ہونے والوں میں ایک تئیس سالہ مرد، گیارہ سالہ لڑکی اور دو پانچ سال سے کم عمر کے بچے شامل ہیں۔ پولیس اس پورے واقعے کی چھان بین کر رہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور پیدل آئے تھے تاہم فرار ہوتے وقت انہوں نے گاڑیاں استعمال کیں۔


متعلقہ خبریں