قومی آواز، قومی نیوز15جولائی،2021 سابق صدر پاکستان ممنون حسین کراچی کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ ممنون حسین 2013سے 2018تک پاکستان کے منتخب صدر کے عہدے پر فائز رہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔وہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما تھے۔صدر مملکت عارف علوی نے ان کی وفات پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ ان کے انتقال پر ملک بھر کے سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔