قومی آواز ٹورنٹو سابق مئیر ٹورنٹو راب فورڈ کی بیوہ اور بچوں نے ڈگ فورڈ پر حق تلفی اور لاکھوں ڈالر ہڑپنے کے الزام میں عدالت کارخ کر لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈگ فورڈ نے ان کے حصے کے لاکھوں ڈالر اور سابق مئیر کی انشورنس پالیسی بھی ہتھیا لی جو ان کے گزارے کے لئے لی گئی تھی۔ 16.6ملین ڈالر ہرجانے کے اس دعوے میں ریناتا فورڈ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ڈگ فورڈ ایک اچھے منیجر نہیں ہیں اور انہوں نے اپنی نا تجربہ کاری سے فورڈ کارپوریشن کو بھی کافی کاروباری نقصان پہنچایا ہے۔ ریناتا نے اپنے دعوے میں کہا ہے کہ خراب مالی حالت کے باوجود ڈگ فور ڈ نے بڑے بڑے بلز وصول کئے تاکہ وہ آرام دہ زندگی گزار سکیں۔ یہ مقدمہ قانونی فرم ایرڈ اینڈ برلیز کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کیا گیا ہے۔ اس دعوے کے سوالات ڈگ فورڈ کو ارسال کر دئے گئے ہیں جن کے جواب کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
June, 06, 2018