قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز21،ستمبر، 2020،
سابق وزیر اعظم جان ٹرنر اکیانوے سال کی عمر میں ٹورنٹو میں انتقال کر گئے ۔ یہ بات ان کے خاندانی زرائع نے میڈیا کو بتائی۔ ان کے دوست اور فیملی فرینڈ مارک کیلے نے بتایا کہ جان ٹرنر نے اپنے آخری لمحات انتہائی پر سکون گزارے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ وہ رات کو پر سکون نیند سوئے اور اسی دوران ان کا انتقال ہو گیا۔ جان ٹرنر تیس جون 1984سے سترہ ستمبر 1984تک کینیڈا کے وزیر اعظم رہے۔