قومی آواز ۔ ٹورنٹو کینیڈین نیوز 20 نومبر ، 2018
نووا اسکوشیا میں سانتا کلاز پریڈ کے دوران ایک چار سالہ بچی ایک فلوٹ کے نیچے دب جانے کے باعث ہلاک ہو گئی۔ ایک عینی شاہد کے مطابق بچی فلوٹ کے ساتھ ساتھ دور رہی تھی کہ اچانک ٹھوکر لگ کر گر جانے کے باعث فلوٹ کے نیچے آ کر کچلی گئی ۔بچی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔اس حادثے کے بعد یارمونتھ قصبے کی فضاءسوگوار ہو گئی