قومی آواز :مڈل ایسٹ،
کینیڈین نیوز،14،دسمبر، 2020،
سعودی عرب نے کورونا کو شکست دے دی ہے ۔ اس بات کا اعلان سعودی وزارت صحت نے عالمی میڈیا سے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبداعالی نے میڈیا کو بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا پر کامیابی سے قابو پا لیا گیا ہے ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی طے کردہ حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ وباءسے بچنے کے لئے کورونا ویکسین ضرور لگوائیں۔