قومی آواز :
عالمی نیوز،12مارچ ، 2021،
سعودی حکومت کی طر ف سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنے تمام ائیر پورٹس کو بین الاقوامی پروازوں کے لئے کھول رہی ہے تاہم یہ پروازیں پہلے اعلان شدہ سترہ مارچ کی بجائے اب سترہ مئی سے بحال کی جا ئیں گی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق یہ پابندیاں کورونا وباءکی وجہ سے عائد کی گئی تھیں جو سترہ مئی سے اٹھا لی جائیں گی۔ حکام نے اعلان کیا ہے کہ جن ممال میں کورونا پھیل رہا ہے وہاں سے آنے والی پروازوں کو بدستور بند رکھا جائے گا جب تک کہ وہاں حالات معمول پر نہیں آ جاتے