سلمان خان بوڑھے ہو گئے ہیں،انہیں اب اولڈ کریکٹرز میں آنا چاہئے، مداحوں کی دبنگ خان پر تنقید

قومی آواز،
شوبز نیو ز 26اگست،2021
بالی ووڈ کے معروف سٹار سلمان خان جو اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں ان دنوں روس کا دورہ کر رہے ہیں کے مداحوں نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں اب ہیرو کے رول کے بجائے اولڈ کردار ادا کرنے چاہئیں کیونکہ اب وہ بوڑھے ہو گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ یہ تنقید اس وقت سامنے آئی جب دبنگ اسٹار سلمان خان نے کترینہ کیف کے ساتھ اپنی فلم کی شوٹنگ کی تصاویر آن لائن شئیر کیں۔یہ تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد سلمان خان کے پرستار کافی مایوس نظر آتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو اب اولڈ کردار ادا کرنے چاہئیں۔


متعلقہ خبریں