جمعہ , 12 فروری , 2016
قومی آوازاسلام آباد: کراچی – وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے اسلام آباد میں ویلنٹا ئن ڈے پر پابندی کے بعد سندھ حکومت نے بھی”انوکھا “فیصلہ کر کے سب کو حیران کردیا ۔شہر قائد میں ویلنٹائن ڈے پر تو پابندی عائد نہ کی گئی مگر سندھ حکومت نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کر دی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے 14فروری کو سمندر میں نہانے پر پابندی لگا کر نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے ۔نوٹی فیکیشن کے مطابق 14فروری کو سمندر میں نہانے کی پابندی کی خلاف ورزی کر نے پر قانونی کارروائی کی جائے گی ۔
مذید جاننے کےلیے پڑھتے رہیں قومی آواز