قومی آواز،
قومی نیوز31جولائی،2021
حکومت سندھ کی جانب سے سندھ میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے جو ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ حکومت نے سوائے ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء کے تمام دکانیں بند کرا دی ہیں۔اسکول کالج،تجارتی و صنعتی ادارے سب بند کر دئیے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔کراچی میں پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگا دئیے ہیں اور شہریوں کے کارڈ چیک کئے جا رہے ہیں۔ سڑکوں پر ٹریفک جام کی صورتحال ہے۔ شہریوں اور تجارتی انجمنوں نے حکومت سندھ کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔