قومی آواز
عالمی نیو ز ، 25نومبر ،2021
سویڈن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے والی خاتون میگڈی لینا اینڈرسن عہدہ سنبھالنے کے چند گھنٹوں بعد ہی مستعفی ہو گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمران جماعت اسمبلی سے اپنا بجٹ بل پاس نہیں کروا سکی جس کی وجہ سے اس کی اتحادی جماعت گرین پارٹی نے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعت کی علیحدگی کے بعد آئینی طور پر حکومت کو بھی مستعفی ہونا پڑتا ہے جس کے بعد انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلی بار بھی عوام انہیں وزیر اعظم منتخب کریں گے۔