سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور، اپوزیشن اکثریت کے باوجود ہار گئی

قومی آواز
قومی نیو ز ، 29جنوری ،2022
سینیٹ میں ہونے والے اجلاس میں حکومت نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کروا لیا اس موقع پر اپوزیشن ارکان کی تعداد زیادہ ہونے کے باوجود حکومت ایک ووٹ سے یہ بل منظور کروانے میں کامیاب رہی۔ حکومتی رکن فواد حسین چوہدری کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے حکومت سے تعاون کیا۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ وہ جمہوری جماعت ہے اور جمہوری روایات پر کار بند رہے گی۔ رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بل رات کے اندھیرے میں ان کی غیر موجودگی میں منظور کیا گیا کیوں کہ وہ اس دوران کسی اور جگہ افسوس کے لیے گئے ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں