شریک حیات کی سپانسر شپ – کن وجوہات کی بنا پر درخواست نامنظور ہو سکتی ہے۔ قومی آواز :ٹورنٹو،اگست 30، 2020 اگر اَپ اپنے شریک حیات کو سپانسر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس بات کا خیال ضرور رکھیں کے ویزہ اَفیسر کی توجہ اس نقطہ پر مرکوز ہوتی ہے کہ رشتہ ازدواج حقیقی ہے – اس ضمن میں وہ پہلے اَپ کے جمع شدہ کاغزات اور درخواست میں دئیے گئے سوالات کے جوابات پر انحصار کرتے ہیں اور مکمل تشفی کے لئے درخواست گزار کو انٹرویو کی داعوت بھی دے سکتے ہیں۔ رشتہ ازدواج کے حقیقی ہونے کے انگنت ثوابت ہو سکتے ہیں مگر امیگریشن ڈپارٹمنٹ نے درخواست گزاروں کی اَسانی کے لیئے درخواست گزار کے صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف ثوابت تجویز کئے ہیں- درخواست گزاروں کو چاہئے کے ان کاغزی ضرورتوں کا باریک بینی سے جائزہ لیں اور جس قدر ممکن ہو وہ تمام تجویز کردہ کاغزات فراہم کریں جو ان کی کی صورت حال سے مطابقت رکھتے ہوں۔ مثال کے طور پر اگر اَپ ایک نئے شادی شدہ جوڑی ہیں جن کی فل حال کوئ باہمی اولاد نہی ہے تو اَپکے لئے ثوابت قدرے مختلف ہو سکتے ہیں ان لوگوں کے مقابلے میں جو زیادہ عرصے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں یا ان کی باہم اولاد ہیں ۔ جیسے اوپر تزکرہ کیا گیا، درخواست میں دیئے گئے سوالات کے جوابات کا بھی بہت باریک بینی سے مشاہدہ کیا جاتا ہے۔ اس لیئے ان سوالات کا راست گوئی سے جواب اور ان میں ہم اَہنگی اور ربط ویزہ اَفیسر کو اس نتیجہ پر پہنچنے میں مدد دیتا ہے کہ رشتہ حقیقی ہے، درخواست میں کسی قسم کی دروغ گوئی سے کام نہیں لیا گیا اور درخواست کا مقصد خاندان کو جوڑنا ہے نہ فقط کسی کو کینیڈا کی امییگریشن دلانے کی کوشش۔ ویزہ اَفیسرز اپنی تسلی کے لیئے مزید کاغزات کا تقاضہ کر سکتے ہیں اور ابہام دور کرنے کے لیئے درخواست گزار کو انٹریو کے لئے بھی دعوت دے سکتے ۔ اس لیئے ضروری ہے کے اَپ ایک مکمل اور جامع درخواست جمع کروائیں اور درخواست کے ان تمام اہم پہلووں کا جائزہ اور ادراک لکھے ہوئے وظاحتی بیان کے زریعے کریں۔ اس طرح نہ صرف اَپ اپنا قیمتی وقت بچائیں گے بلکہ غیر ضروری پیچیدگیوں سے بھی بچ جایئنگے – عامر اسماعیل ٹورنٹو میں مقیم سند یافتہ امیگریشن مشیر ہیں جو ۱۹۹۱ سے اپنی امیگریشن خدمات سر انجام
تحریر۔ عامر اسماعیل
دے رہے ہیں۔
www.amirismail.com
Tel: 647-835-0660, 416-913-0230, 647-729-8983
info@amirismail.com