شمالی کوریا کا پابندیوں کے باوجود ایٹمی صلاحیت کے حامل کروز میزائل کا تجربہ،پیانگ یانگ کا اعلان

 

قومی آواز،
عالمی نیو ز 13ستمبر،2021

شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے اس کے سائنسدانوں نے ایٹمی صلاحیت کے حامل کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق شمالی کوریا کا یہ کروز میزائل پندرہ سو کلومیٹر تک مار کرنے کی اہلیت کا حامل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ میزائل ٹیکنالوجی کے ماہرین کے مطابق شمالی کوریا کی کروز میزائل میں دلچسپی کی وجہ بیلسٹک میزائلوں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے پابندی کا عائد ہونا ہے جس کی وجہ سے شمالی کوریا اب کروز ٹیکنا لوجی پر کام کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں