قومی آواز :
قومی نیوز،18مارچ ، 2021،
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کورونا کے خلاف بنائے گئے ایس او پیز اور دیگر اقدامات پر عمل کریں بصورت دیگر انہیں ایک او ر لاک ڈاﺅن کا سامنا کرنا پڑیگا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور شہریوں کی جانب سے بے احتیاطی اور لا پرواہی کی وجہ سے اسپتالوں میں رش بڑھ رہا ہے ۔ اگر یہی صورتحال جاری رہی تو ملک بھر میں ایک اور لاک ڈاﺅن کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا پھیلنے کی شرح سات فیصد سے بھی زیادہ ہو چکی ہے جو کہ ایک خطرناک صورتحال ہے۔