شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک ہلاک چار زخمی،پولیس بے بس




قومی آواز،

کینیڈین نیوز،17مئی ،2021

ٹورنٹو شہر میں ایٹو بکوک اور اسکاربورو کے علاقوں میں ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق اتوار کی شام فارمیسی ایونیو اور ڈوی ڈرائیو سے فائرنگ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

جائے وقوعہ سے ایک شخص زخمی حالت میں ملا تھا جبکہ عینی شاہد کے مطابق یہ شخص دو گروہوں کے درمیان تصادم سے زخمی ہوا تھا ۔ دوسری جانب ایٹو بکوک کے علاقے میں ہونے والی فائرنگ میں ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ فائرنگ گینگ وار کے لوگوں کے درمیان ہوئی ہے ۔ اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں 


متعلقہ خبریں