قومی آواز :اٹاوا،
کینیڈین نیوز17، جولائی، 2020،
وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ صوبوں اور دوسرے وفاقی علاقوں کو کورونا وباءسے نمٹنے کے پروگرام کے تحت 19بلین ڈالر امداد دی جائے گی ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔اس سے قبل صوبوں کی جانب سے مسلسل یہ مطالبہ سامنے آ رہا تھا کہ انہیں وباءسے نمٹنے کے لئے مزید فنڈز کی ضرورت ہے تاکہ بڑھتی ہوئی میڈیکل ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔