قومی آواز، قومی نیو ز 21ستمبر،2021 پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کے منجمد کیے گئے اثاثے بحال کریں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ انہوں نے یہ بات پاکستان ہاؤس نیویارک میں بین الاقوامی نشریاتی اداروں سے منسلک صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے عالمی برادری سے کہا کہ افغانوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے اور ان کی مالی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے ورنہ خطے میں حالات خراب ہو سکتے ہیں۔