قومی آواز :اسلام آباد،
کینیڈین نیوز،15 جون، 2020،
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنا لوجی فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹوئیٹ پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں عید الا ضحی اکتیس جولائی 2020کو ہو گی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔انہوں نے مزید کہا کہ چاند دیکھنے کے لئے عوام روئیت ہلال کی ویب سائٹ استعمال کریں۔فواد چوہدری کے مطابق چاند کراچی اور ارد گرد کے علاقوں میں دوربین کے علاوہ عام آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔