قومی آواز :مالا کنڈ،
کینیڈین نیوز،12،جنوری، 2021،
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاءنافذ ہے او ر قوم اب اسلام آباد کے بجائے راولپنڈی کا رخ کرے گی۔ انہوں نے یہ بات مالا کنڈ میں پی ڈی ایم کی جانب سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ فوج ریاست کے لئے نا گزیر ہے اور قابل احترام ادارہ ہے لیکن اسے یہ بات ثابت کرنی ہو گی کہ وہ غیر جانبدار ہے۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی راج ختم کر کے جمہوریت بحال کریں گے۔