قومی آواز انٹرٹینمنٹ 01 اگست ، 2019 ویب ڈیسک پاکستان کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان نے آج ‘مقامی نیوزچینل ‘ سے خصوصی گفتگو کی—بشکریہ انسٹاگرام فوٹو ماہرہ خان نے آج مقامی نیوزچینل کے مارننگ شو سے خصوصی گفتگو کی جس میں انہوں نے فردوس جمال کی تنقید کا مثبت جواب دینے کے حوالے سے بات چیت کی۔ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ جب مجھ پر تنقید کی گئی تو ‘میں نے کوئی ردعمل نہیں دیا کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ میں ان چیزوں پر ردعمل نہیں دیتی لیکن پوری انڈسٹری اور میرے مداح نے اس پر ردعمل دیا اور بُرا منایا جس کے باعث میں نے سوچا کہ اپنے جذبات کا اظہار کروں گی’۔
پاکستان کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان گزشتہ ہفتے سینیئر ٹی وی اداکار فردوس جمال کی تنقید کا نشانہ بنیں جس پر مداحوں نے اداکارہ کا ساتھ دیا اور ماہرہ خان نے بھی تنقید کا جواب مثبت انداز سے دیا۔