ھفتہ 11 اگست 2018 فریڈریکٹن پولیس ترجمان کے مطابق بروک سائیڈ ڈرائیو کے ایک رہائشی کمپلیکس میں جمعہ کی صبح ہونے والی ایک فائرنگ کی واردات میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ۔ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں میں پینتالیس سالہ راب کوسٹیلو اور تینتالیس سالہ سارا برنس شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق فائرنگ کے الزام میں ایک اڑتالیس سالہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم ابھی واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں
قومی آواز- ٹورنٹو
اہل محلہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا آغاز اچانک ہی ہوا اور ایسا لگا کہ جیسے دو مخالف بلڈنگز میں سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جارہی ہو۔ عینی شاہدین نے ایک جگہ پر تین اور دوسری جگہ پر ایک لاش دیکھنے کا دعویٰ کیا ۔واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔