قومی آواز :برامپٹن،
کینیڈین نیوز 17،اکتوبر، 2020،
برامپٹن پولیس کے مطابق فضائی سفر میں رعایت کا لالچ دے کر لوگوں کو لوٹنے والی اکتالیس سالہ امرجیت کور کو شہریوں کی شکایت پر گرفتار کر لیا گیا ہے ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ مذکورہ خاتون نے کئی شہریوں کو فون کر کے خود کو ائیر کینیڈا کی ملازم ظاہر کر کے رعایتی ٹکٹ کا لالچ دے کر ہزاروں ڈالر کا چونا لگا یا ۔ مسافر وں کو اس فراڈ کا علم اس وقت ہوا جب وہ اپنا ٹکٹ لے کر ائیر پورٹ پہنچے جہاں انہیں پتہ چلا کہ ان کے ٹکٹ جعلی ہیں۔شکایت موصول ہونے پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کر لیا۔