قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش، پیپلز پارٹی غیر حاضر

قومی آواز :
قومی نیوز20اپریل ، 2021
قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری قرارداد پیش کر دی گئی ۔اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بطور پرائیویٹ ممبر امجد علی خاں نے قرار داد پیش کی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔قرار داد میں فرانس کے ایک میگزین کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو ہم آہنگی اور امن کو ٹھیس پہنچانے والا عمل قرار دیا گیا۔یہ قرار داد ابھی صرف پیش ہوئی ہے ابھی اس کی اسمبلی سے منظوری باقی ہے۔قرارداد پیش ہونے کے موقع پر پیپلز پارٹی نے اجلاس میں شرکت سے گریز کیا۔


متعلقہ خبریں