لندن میں جنونی نوجوان نے پاکستانی خاندان پر ٹرک چڑھا دیا، چار جاں بحق، وزیر اعظم کا اظہار افسوس

قومی آواز،
کینیڈین نیوز،8جون،2021
لندن پولیس کے مطابق ہائیڈ پارک کے قریب پیش آنے والے ایک المناک واقعے میں ایک پاکستانی مسلم خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ایک بچہ زخمی ہے۔ فوت شدگان اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کے مطابق یہ پاکستانی خاندان ہائیڈ پارک کے قریب سڑک کے کنارے کھڑا تھا کہ ایک بیس سالہ نوجوان نتھالی ویلٹمن نے ان پر ٹرک چڑھا دیا۔ واقعے میں تین خواتین اور ایک مرد شامل ہیں جبکہ زخمی بچے کی عمر نو سال بتائی گئی ہے۔وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس واقعے پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں اس طرح کے نفرت انگیز جرائم کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں