قومی آواز: لندن تیز رفتار کار راہگیروں پر چڑھانے کا واقعہ لندن کے نیچرل ہسٹری میوزیم کے قریب پیش آیا جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ واقعے میں زخمی افراد کو طبی امدادی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ واقعے میں ملوث کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں اور پولیس کے مطابق واقعے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میوزیم حکام کا کہنا ہے کہ میوزیم کے باہر سنجیدہ نوعیت کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد پولیس سے رابطے میں ہیں اور جلد ہی عوام کو آگاہ کریں گے۔
2017 – 07 اکتوبر
لندن: نیچرل ہسٹری میوزیم کے قریب ایک شخص نے تیز رفتار کار راہگیروں پر چڑھادی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔