لندن واقعے سے مسلمانوں اور دیگر کمیونٹیز میں خوف کی لہر،ہر طبقے کی طرف سے مذمت

 

قومی آواز،
کینیڈین نیوز،8جون،2021
لندن میں ہونے والے دہشگردانہ حملے کے بعد مسلمانوں اور دیگر کمیونٹیز میں خوف کی لہر پھیل گئی ہے اور لوگ عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ اس واقعے کی شہر کے ہر طبقے نے مذمت کی ہے اور ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔نیشنل کونسل آف کینیڈین مسلمز کی نادیہ حسین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی پوری جانچ کی جائے اور آئندہ کے لئے ایسے واقعات کے سد باب کے لئے اقدامات کئے جائیں۔دیگر مسلم تنظیموں نے بھی ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں