محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اسلام آباد کے قبرستان میں سپرد خاک، سرکاری پروٹوکول دیا گیا

 

قومی آواز

قومی نیو ز، 11  اکتوبر ،2021

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کواسلام آباد کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ اس موقع پر مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور مسلح افواج اور پولیس کے دستوں نے انہیں سلامی پیش کی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر کی نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی گئی اس موقع پر مسلسل بارش ہورہی تھی مگر ان کے چاہنے والوں نے ہزاروں کی تعداد میں  جنازے میں شرکت کی۔ ڈاکٹر عبدالقادر خان کو نشان امتیاز کے علاوہ اور بھی کئی قومی اعزازات دئیے گئے۔ ان کی وفات پر پورا پاکستان اداس ہے۔


متعلقہ خبریں