قومی آواز ۔مسی ساگا پیل ریجنل پولیس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مسی ساگہ میںہانسیل سرکل دنداس اسٹریٹ میں ایک کمرشل علاقے میں چھاپہ مار کر ایک جگہ سے غیر قانونی طور پر چلائی جانے والی ایک لیب پکڑی گئی ہے جہاں سے غیر قانونی طور پر منشیات کے کاروبار کی اطلاع ملی تھی۔ چھاپے کے وقت چھاپے کے قریب واقع ایک دکان کے مالک محمد علی کا کہنا تھا کہ وہ نماز کے لئے گئے ہوئے تھے جب واپس آئے تو مخصوص لباس میں موجود پولیس اہلکاروں نے انہیں دکان پر جانے یا گلی میں داخل ہونے سے روک دیا۔ اسی طرح ایک اور مقامی خاتون کا کہنا تھا کہ پولیس والوں کے اپنے پڑوس میں دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں اور خوفزدہ بھی ہو گئی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک معمول کی کاروائی تھی جس کا مقصد منشیات کا کھوج لگانا تھا ۔ جائے وقوعہ سے دو افراد کو حراست میں لئے جانے کی اطلاع ہے ۔پولیس اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
27 اکتوبر ، 2017