قومی آواز ٹورنٹو پیل فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مسی ساگہ میں ایک گھر میں کاربن مونو آکسائڈ گیس پھیلنے سے نو افراد کی حالت غیر ہو گئی جنہیں اطلاع ملنے پر تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعہ پیر کی رات پیش آیا۔ پیرامیڈکس کے مطابق اطلاع شام سات بجے موصول ہوئی تھی جس فوری کاروائی کی گئی ۔ اسپتال زرائع کے مطابق تمام افراد میں کاربن مونو آکسائڈ کے اثرات پائے گئے ہیں جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔پلاٹون چیف استیفن پالو کے مطابق گیس لیکج کی وجہ گھر میں موجود خراب واٹر ہیٹر تھا جس سے کاربن مونو آکسائڈ گیس خارج ہو رہی تھی جس کا اگر بر وقت پتہ نہ چلتا تو کوئی بڑا سانحہ ہو سکتا تھا۔ چیف نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر میں مضر صحت گیسوں کا پتہ لگانے والے آلات کا استعمال کریں تاکہ حادثات سے محفوظ رہیں۔
Wednesday, January 10, 2018