قومی آواز
کینیڈین نیو ز، 29نومبر،2021
محکمہ صحت اونٹاریو کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دنیا میں جنم لینے والا نیا کورونا وائرس اومی کرون اونٹاریو پہنچ گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ ڈپٹی پریمیئر اور وزیر صحت کرسٹین ایلیٹ اور چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کیرن مور نے ایک پریس ریلیز میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افریقہ سے واپس آنے والے کینیڈا کے دو شہریوں میں اس نئے وائرس کی موجودگی کا پتہ چلا ہے۔ وفاقی حکومت نے سات افریقی ممالک سے لوگوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کر دی ہے اور صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔