قومی آواز : کینیڈین نیوز،24مارچ ، 2021 پریمر ڈگ فورڈ نے اعلان کیا ہے کہ معذور اور بوڑھے افراد کے لئے حکومت نے تین اعشاریہ سات ملین ڈالر کا فنڈ مختص کیا ہے۔ اس فنڈ سے ان لوگوں کی مدد کی جا ئے گی جو ویکسین لگوانے کے لئے ان مقامات تک نہیں پہنچ سکتے جہاں ان کے لئے سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے یہ بات تھورن کلف پارک میں ویکسی نیشن سینٹر میں اپنے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم صوبے کے سب سے زیادہ متاثرہ افراد کو ترجیح دیں۔ جو لوگ ٹرانسپورٹ کی دشواریوں کا شکار ہیں یہ فنڈ ان کے لئے آسانی فراہم کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔