معروف فوک گلوکار شوکت علی لاہور میں انتقال کر گئے، وزیر اعظم کا اظہار تعزیت

قومی آواز :
شوبز نیوز،2اپریل ، 2021
پاکستانی گائیکی کا ایک بڑا نام فوک گلوکار شوکت علی طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔ وہ کافی عرصے لاہور کے سی ایم ایچ اسپتال میں زیر علاج تھے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ ان کے بیٹے امیر شوکت علی نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ دن قبل ڈاکٹروں نے ان کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کر دیا تھا۔ان کے انتقال پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ فن گائیکی کے حوالے سے ان کی فنی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


متعلقہ خبریں