معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین انتقال کر گئیں، صدر عارف و دیگر کا اظہار تعزیت

 

قومی آواز :
شوبز نیوز،26مارچ ، 2021
پاکستان ٹی وی اور ادبی دنیا کی معروف شخصیت ادیبہ اور ڈرامہ نگار حسینہ معین کراچی میں انتقال کر گئیں۔وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ انہیں جمعہ کی رات مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔صدر پاکستان عارف علوی،گورنر عمران اسماعیل ، چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان کی دیگر سماجی ،ادبی و سیاسی شخصیات نے مرحومہ کی وفات پر اپنے دلی رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔صدر عارف علوی نے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ حسینہ معین پاکستان ٹی وی کے انتہائی کامیاب ڈرامہ سیریلز کی مصنفہ تھیں اور ان کی وفات پر پاکستان بھر کے سماجی اور ادبی حلقوں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں