قومی آواز،
عالمی نیوز22جولائی،2021
حالیہ مون سون بارشوں میں ممبئی بھارت میں بارشوں کے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اور پچھلے ہفتے ہونے والی موسلا دھار بارش کی وجہ سے پورا ممبئی شہر پانی میں ڈوب گیا ہے۔ بارشوں سے اب تک بیالیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کئی سو افراد لا پتہ ہیں۔ممبئی میں صرف دو دن میں دو سو پچاس ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد شہر میں پانی بھر گیا اور ایمرجنسی نافذ کرنا پڑی۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ٹرین اور دیگر ٹرانسپورٹ سروس معطل ہو کر رہ گئی ہے جبکہ مزید بارشوں کی پیشنگوئی کے بعد حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے جب تک حالات بہتر نہ ہو وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔