ھفتہ15 ستمبر 2018 کیوبک سے منتخب ممبر اسمبلی میکسم برنیر نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک نئی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی آف کینیڈا لانچ کر رہے ہیں جو کینیڈا کے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کی موجود ہ جماعتیںایسے مفاد پرست گروپ بن چکی ہیں جو کارٹل اور اپنی اپنی لابیاں بنانے والی جماعتیں بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی پارٹی جلد ہی اپنی رجسٹریشن کروائے گی مگر تمام ضروری امور کی انجام دہی میں کچھ وقت لگے گا۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں . انہوں نے کہا کہ ابھی پارٹی میں صرف دو ہی قابل زکر افراد آئے ہیں جن میں مارٹن میس اور میکسم ہوپ شامل ہیں جو پارٹی کو آرگنائز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ان کے نظریات سے اتفاق نہیں کرتے وہ ان کو ووٹ نہ دیں کیونکہ کوئی بھی جماعت ہر ایک شخص کو خوش نہیں رکھ سکتی۔
قومی آواز ۔ ٹورنٹو