مونٹریال میں سولہاسالہ لڑکا کورونا سے ہلاک، ماہرین کے نظریات غلط ثابت ہو گئے

 

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،8اپریل ، 2021
مونٹریال میں ایک سولہاسالہ لڑکے کی کورونا سے ہلاکت نے ماہرین کے ان نظریات کو غلط ثابت کر دیا ہے کہ کورونا صرف بوڑھے اور کمزور افراد کو ہی اپنا نشانہ بناتا ہے۔سینٹ جسٹن اسپتال کے ڈاکٹروںکا کہنا ہے کہ یہ کورونا سے ہلاک ہونے والا سب سے کم عمر مریض ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔اسپتال کے زرائع نے اس بارے میں مزید کوئی تفصیل بتانے سے انکار کر دیا تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی ایک انیس سالہ نوجوان کورونا سے ہلاک ہو چکا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا کسی کو بھی اپنا شکار بنا سکتا ہے لہذٰا ہر عمر کے افراد کو اس سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں