مہنگائی کی موجودہ لہر نے پاکستان کے ہر گھر کو تباہ کر ڈالا ہے، شہبازشریف

 

قومی آواز

قومی نیو ز ، 13دسمبر ،2021

پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی کی موجودہ لہر نے پاکستان کے ہرگھر کو تباہ کردیا ہے اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں کی مہنگائی کی صورتحال یہ ہے کہ اب تو خوف آنے لگا ہے کے آگے کیا ہو گا۔۔۔۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ہاتھ اٹھا کر حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہے ہیں جنہوں نے ان کا جینا حرام کر دیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ادویات کی قیمتیں بھی انتہائی زیادہ ہو چکی ہیں اور لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس گئے۔ اگر موجودہ حکومت کو تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان کی سلامتی اور بقا خطرے میں پڑ جائے گی۔


متعلقہ خبریں