میانمار میں فوج کی مظاہرین پر شدید فائرنگ، بیاسی افراد ہلاک سینکڑوں زخمی

 

قومی آواز :
عالمی نیوز،13اپریل ، 2021
میانمار میں فوج کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور فوج نے مختلف علاقوں میں فوجی جنتا کے خلاف ہونے والے مظاہروں پر فائرنگ کے دوران بیاسی سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔عوام مسلسل یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ فوج میانمار کا اقتدار عوامی نمائندوں کے حوالے کرے۔ میانمار میں سول نافرمانی کا آغاز ہو گیا ہے اور فوج کی جانب سے پر امن مظاہرین پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کر نے کی اطلاعات ہیں۔


متعلقہ خبریں